غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری فرار میں مدد کا مقدمہ
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ قصبہ گجرات اور دائرہ دین پناہ کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزامات پر مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کیں۔ تمام مقدمات کی الگ الگ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔