کوٹ ادو: مسلح افراد کی بارات پر حملے اور تشدد
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی بائی پاس، سنانواں اور صدر کوٹ ادو کی حدود میں پلاٹ کے تنازع، اسٹیل ورکس اور ہائی ایس ڈرائیور پر مسلح افراد کی جانب سے تشدد اور ڈکیتی کے متعدد واقعات پیش آئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور متاثرین کو زخمی بھی کیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ شہریوں نے متاثرین کے حق میں فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔