چوری کی وارداتیں، نقدی اور قیمتی سامان غائب
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو اور گردونواح میں نامعلوم ملزمان نے زرعی رقبے، گھروں اور دوکانوں سے نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر، سنانواں اور سٹی سرور شہید کی حدود میں مختلف مقامات پر وارداتیں پیش آئیں۔ پولیس نے تمام واقعات کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ متاثرہ شہریوں نے فوری کارروائی اور سامان برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔