پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ آغا ینگسٹر، کریسنٹ کلب کامیاب
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آغا ینگسٹر اور کریسنٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پہلے میچ میں آغا ینگسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف 209 رنز بنائے ۔ بعد میں کھیلتے ہوئے اولین ینگسٹر 162 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں کریسنٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 367 رنز بنائے ۔ بولان کلب بعد میں کھیلتے ہوئے 157 رنز بنا کر آوٹ ہوگیا۔