پولیس کا ڈرون آپریشن،انڈھڑگینگ کا ایک کارندہ مارا گیا

پولیس کا ڈرون آپریشن،انڈھڑگینگ کا ایک کارندہ مارا گیا

ٹھکانے تباہ ، گینگ کے سرغنہ کے ساتھیوں سمیت زخمی ہونے کی اطلاع

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سندھ پنجاب سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کاڈرون آپریشن جاری’ بدنام زمانہ انڈھڑگینگ کے سرغنہ کے ساتھیوں سمیت زخمی ہونے کی اطلاع’ ایک ساتھی ماراگیا’ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق چند روزقبل صادق آبادسے کوئٹہ جانیوالی مسافرکوچ پرحملہ کرکے مسافروں کواغواء کرنے اورلوٹ مار کرنے پر سندھ پنجاب پولیس ورینجرز کامشترکہ آپریشن شروع کیاگیاتھا’ گزشتہ روزسندھ پولیس کی جانب سے کچہ میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پرڈرون حملے کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکوکے مارے جانیوالے جبکہ انڈھڑگینگ کے سرغنہ تنویرانڈھڑ کا ساتھیوں گل حسن لولائی اورحمزہ انڈھڑسمیت زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرون حملے کی زدمیں آکرخواتین بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موجود ہیں تین روزسے جاری آپریشن کے دوران ڈرون اورگولہ باری کے نتیجہ میں ڈاکوؤں کے 12ٹھکانوں اوربنکرزکوتباہ کیاگیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں