ہائی کورٹ،شہری کو آف لوڈ کرنیکی تحریری وجوہات لازم قرار
بنیادی حقوق سلب کرنے کیلئے قانون میں واضح بنیاد ہونی چاہئے ، ریمارکس
ملتان (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کو آف لوڈ یا سفر سے روکنے کی صورت میں تحریری وجوہات فراہم کرنا لازمی ہوں۔ یہ حکم شہریار قندیل کی رٹ درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جنہیں درست اور مکمل سفری دستاویزات کے باوجود پرواز سے اتار دیا گیا تھا۔جسٹس باجوہ نے کہا کہ اختیارات کا استعمال شہریوں کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے لئے قانون میں مضبوط اور واضح بنیاد پر ہونی چاہئے ۔ کسی بھی انتظامی صوابدید کا اطلاق شہریوں کی آزادی پر قدغن لگانے کا جواز پیش نہیں کر سکتا، سوائے اس کے کہ یہ کسی قانونی فراہمی یا مینڈیٹ کے مطابق ہو۔