منظور وٹو کی زندگی شائستگی،وقار کی مثال ، سید احمد محمود
زیرک ، منجھے ہوئے سیاستدان، سیاسی خلاء کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، خطا ب
ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین نے مشترکہ تعزیتی بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ میاں منظور وٹو ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور ان کی وفات پر گہرا افسوس ہوا ہے ۔ مرحوم نے اپنی زندگی شائستگی اور وقار سے گزاری، اور سیاسی مخالف بھی ان کی بصیرت کے معترف تھے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔مزید کہا گیا کہ میاں منظور وٹو کی وفات سے پنجاب کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے ، شاید وہ کبھی مکمل نہ ہو سکے ۔ مرحوم کے خاندان کے غم میں پیپلزپارٹی کے رہنما بھی شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔