خانیوال:لکڑ منڈی انتخابات‘ محمد ارشاد گادھی صدر منتخب
پورا پینل کامیاب، تاجروں کے مسائل حل کرنے کی ترجیح کا اعلان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )خانیوال لکڑ منڈی کے سالانہ انتخابات میں محمد ارشاد گادھی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ پورا پینل بھی کامیاب رہا۔ سینئر نائب صدر چوہدری عامر، جنرل سیکرٹری شیخ فرید، انفارمیشن سیکرٹری خدا بخش گادھی، سرپرست اعلیٰ شیخ عباس قریشی، جوائنٹ سیکرٹری ملک ندیم، چیئرمین چوہدری اسلم اور وائس چیئرمین اسلام عباسی منتخب ہوئے ۔ نومنتخب باڈی کو ٹریڈز چیمبر کے صدر شیخ محمد کامل، جنرل سیکرٹری سلیم پراچہ، نائب صدر رانا فیصل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد دی۔ محمد ارشاد گادھی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو کاروبار کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں ان کا کردار مستحکم رہے ۔