خانیوال میں نجی جائیدادوں کے تحفظ کے اقدامات تیز
ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی نے 53جائیدادیں مالکان کو واپس دلائیں
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف موویبل پراپرٹی ایکٹ 2025کے تحت نجی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی نے اب تک 149درخواستیں موصول کی ہیں، جن میں سے 89کی سماعت مکمل ہو چکی ہے ۔ 62درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا، جس میں 53جائیدادیں مالکان کو واپس دلوائی گئیں، 8درخواستیں مسترد اور ایک غیر متعلقہ قرار دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت نویں اجلاس میں 40درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں 17کا فیصلہ کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے فوری قبضہ مالکان کو واپس دلانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ زیر التوا 87درخواستوں پر بھی تیزی سے کارروائی جاری ہے ۔