بورے والا میں بازاروں کو ریڑھی فری زون بنانے کا فیصلہ
بورے والا (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی میں انسداد انکروچمنٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بازاروں کو ریڑھی فری زون بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں چیف آفیسر امتیاز جوئیہ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری صغیر رامے، نائب صدر راؤ نور محمد، جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق، اور دیگر تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت تاجروں کو شٹر کے اندر کاروبار تک محدود رکھنے اور بازاروں میں نظم و ضبط قائم رکھنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔