گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرم پور کے استاد ریٹائرڈ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری  سکول کرم پور کے استاد ریٹائرڈ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرم پور کے محنتی اور مخلص استاد چودھری عبدالرحمن ایس ایس کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پرنسپل اعجاز حسین تھہیم، اساتذہ کرام اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ چودھری عبدالرحمن نے پیشہ ورانہ زندگی کا طویل عرصہ ایمانداری، لگن اور محنت کے ساتھ ادارے کی خدمت میں صرف کیا۔ اساتذہ اور طلباء نے ان کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت مند اور خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں