سی ای او ہیلتھ کا گڑھاموڑ کا دورہ ، پولیو ٹیموں کا معائنہ
رہ جانیوالے بچوں کو کیچ اپ ڈے میں قطرے لازمی پلائے جائیں:ڈاکٹر فہد
گڑھا موڑ (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے گڑھا موڑ کا دورہ کیا۔ انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل، فنگر مارکنگ اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد ذریعہ پولیو کے دو قطرے ہیں، جنہیں لازمی پلانا ضروری ہے ۔ پولیو ٹیمیں سخت سردی میں گھر، بس سٹینڈز اور داخلی و خارجی راستوں پر سرگرم ہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ مکمل تعاون کریں اور 5سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں۔ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے تمام بچوں کو بھی لازمی قطرے دیئے جائیں۔