تعلیم، صحت اور تحفظ ہر بچے کا بنیادی حق :مدثر علی ڈاہا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار کے رکن مدثر علی خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم، صحت اور تحفظ ہر بچے کا بنیادی حق ہیں۔
بچوں کے حقوق انسان کے بنیادی حقوق کا لازمی حصہ ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بچوں کو مشکلات اور استحصال سے بچانے کیلئے مضبوط قانونی اور سماجی نظامات بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں حکومتیں، تنظیمیں اور عوام مل کر کام کریں تاکہ ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکے ۔