مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت :اسلم غوری

 مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت :اسلم غوری

بھارت میں وزیر اعلیٰ نے حجاب کھینچ کر پست ذہنیت کاثبوت دیا:غضنفرعزیز

ماہڑہ (نامہ نگار بھارت میں مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے وزیر اعلیٰ نے مسلم خاتون کا حجاب کھینچ کر پست ذہنیت کاثبوت دیاہے۔محمد اسلم غوری،مولاناغضنفرعزیز،زاہد مقصود احمد قریشی وزیر اعلی نتیش کمار کا خاتون سے نقاب کھیچنا بنیادی انسانی حقوق اور مشرقی اقدار کی توہین ہے انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ تسلسل سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری صوبہ پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز زاہد مقصوداحمدقریشی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا میں مسلم دشمنی مذہبی انتہا پسندی اور نفرت انگیز رویہ فروغ پارہا ہے وزیراعلی نے خاتون سے نقاب کھینچ کر پست ذہنیت اور تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے جانوروں کے حقوق پر واویلا مچانے والے مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے افغانستان میں خواتین کو نقاب کا پابند کرنے پر پوری دنیا شور مچاتی ہے بھارت میں اس دلخراش واقعے پر دنیا کی خاموشی انصاف کے خلاف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں