چوری، ڈکیتی کی وارداتیں معمول، پولیس بے بس

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں معمول، پولیس بے بس

اشفاق ، فہیم سے موبائل فونز چھن گئے ، ڈاکوؤں نے بابر کو لوٹ لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ اور چہلیک کے علاقے میں محمد اشفاق اور فہیم اکرم سے نامعلوم ملزموں نے موبائل فونز چھین لئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بابر مگسی سے دو ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل لوٹا، جبکہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں زبیر سے 13 ہزار روپے اور موبائل چھین لئے گئے ۔ دہلی گیٹ، مخدوم رشید، صدر شجاع آباد، سیتل ماڑی، بوہڑ گیٹ، گلگشت، الپہ، قادر پورراں، کینٹ، مظفر آباد، قطب پور اور ممتاز آباد کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل، سولر موٹر، طلائی زیورات، کیبل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔پولیس نے تمام نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں