آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر شہری پریشان

آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر شہری پریشان

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غلہ منڈی میں گندم کی خودساختہ قیمتوں میں اضافہ ہونے سے شہر میں آٹے کی قیمتیں فی کلو 130روپے تک جا پہنچیں، جس سے دیہاڑی دار مزدور، سفید پوش طبقہ اور غریب شہری شدید پریشان ہیں۔

روزانہ کی محنت کے باوجود آٹا خریدنا مشکل ہو گیا اور بچوں کی خوراک متاثر ہو رہی ہے ۔ شہری محمد آصف، محمد شکیل اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فوری طور پر سستا آٹا سبسڈی کے ساتھ فراہم کریں تاکہ روزمرہ کی خوراک کا مسئلہ حل ہو اور عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں