اسلم خان بلوچ کا دوبارہ جلالپور بار کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

 اسلم خان بلوچ کا دوبارہ جلالپور بار  کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن جلال پور کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں صدارتی نشست پر جام خدا بخش برار ایڈووکیٹ کے سامنے آنے کے بعد سابق صدر بار ایسوسی ایشن اسلم خان بلوچ نے بھی اس نشست پر بطور امیدوار مقابلے کا اعلان کر دیا۔۔

 احاطہ کچہری میں ان کے حامی وکلا نے اس سلسلہ میں احاطہ کچہری میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلم خان بلوچ نے کہا کہ سال 2009 میں بحیثیت جنرل سیکرٹری اور 2019 میں صدر کی حیثیت سے وکلا کے مسائل حل کرنے کی میری بھر پور اور کامیاب کاوشوں سے تمام وکلاء واقف ہیں۔ میری صدارت کے دوران وکلا سے ناروا سلوک پر عدلیہ کے دباو کو نظرانداز کر کے بار کے مفادات کا تحفظ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں