ایئر پورٹ پر گاڑی سے گن برآمد ،مزید تحقیقات جاری
ملتان(کرائم رپورٹر) اے ایس ایف نے ایئر پورٹ پر ایک گاڑی سے گن برآمد کرلی حوالہ پولیس کردیا۔۔۔
ملتان ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی ٹیم معمول گشت پر تھی کہ ایئر پورٹ کے داخلی ایریا سے گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے AK47 گن برآمد ہوئی جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تو شناخت ریاض حسین سے ہوئی جو تھانہ درماں ڈی جی خان میں تعینات تھا اے ایس ایف نے گرفتار کانسٹیبل سے لائسنس طلب کیا تو دکھانے سے قاصر رہا جسے کاغذی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔