شجاع آباد:صحافی پر پیرا فورس کا مبینہ تشدد ،علما کا اظہار مذمت
سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آبادکے علماء کرام کی صحافی پر پیرا فورس کے مبینہ تشدد کی شدید مذمت،رفیق مغل پر تشدد کو آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیدیا۔۔۔
۔سینئر صحافی رفیق مغل پر مبینہ تشدد کے واقعے پر مذہبی و سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جماعت اہلسنت کے رہنماؤں صاحبزادہ حسیب خان اظہری اور مولانا حسان خان اظہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رفیق مغل ایک ذمہ دار رپورٹر اور شریف النفس شخصیت ہیں، ان پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، شجاع آباد کے عوامی مسائل اجاگر کرنے پر انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانا اور نجی ٹارچر سیل میں رکھنا نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچانا صحافی کا آئینی، قانونی اور پیشہ ورانہ حق ہے ، نہ کہ کوئی جرم