کرسمس پر ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے پر مسیحی بلدیہ ملازمین سراپا احتجاج

کرسمس پر ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے پر  مسیحی بلدیہ ملازمین سراپا احتجاج

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )بلدیہ کے مسیحی ملازمین نے کہا کہکرسمس سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے ، ایڈوانس تنخواہ نہ دے کر ۔۔۔

خوشیوں کو ماند کیا جا رہا ہے ۔بلدیہ کے 70 کے قریب مسیحی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کرسمس پر ہمیں بچوں اور خاندان کی خوشیوں کے لیے شاپنگ کرنی ہے جبکہ بلدیہ کی جانب سے ایڈوانس تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ اس سلسلے میں بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ چیک تیار ہیں، حکومت کی جانب سے رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی، جیسے ہی رقم ٹرانسفر ہوگی چیک جاری کر دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں