کہروڑ پکا،شہری سے موٹر سائیکل چھن گئی، بچھڑی چرا کر گوشت بنا کر لے گئے
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)کہروڑ پکا میں ڈکیتی کی مسلح واردات میں شہری موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔۔۔
،چوری کی واردات میں نامعلوم چورجانور کا گوشت بنا کر چرا لے گئے ۔ موضع ڈکھنہ گھاڑو کے رہائشی عامر عرف ڈاکٹر سے دو بجے دن دو نام معلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سی ڈی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ موضع بہاول گڑھ کے اکبر کے گھر سے تقریباً 3 من وزن کی بچھڑی نامعلوم چوروں نے چرا لی،6 ایکڑ کے فاصلے پر کھڑی مکئی فصل میں ذبح کر کے گوشت بنایا اور لے کر رفو چکر ہو گئے ۔پولیس نے کارروائی شروع کردی۔