کوٹ ادو میں متعدد ملزم گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

کوٹ ادو میں متعدد ملزم گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

راشد اور محمد عدنان پر بددیانتی اور رشوت ستانی کے الزام میں مقدمہ درج

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کوٹ ادو کی پولیس نے ایک ہی روز متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات درج کیے ۔سم ڈسٹری بیوشن سنٹر گورنمنٹ سکول چوک سرور شہید میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کی درخواست پر محمد راشد اور محمد عدنان کو بددیانتی اور رشوت ستانی کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا۔چک 138 ایم ایل میں عبدالرحمن کو گھر کے صحن میں غیر قانونی داخلے پر فرار، جبکہ فہد محب جٹ کو 400 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔علاقہ مائی سہاگن سے عاشق حسین پوڑا 25 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار، پرانی سبزی منڈی سے 30 بور پسٹل برآمد، اور اڈا فیض آباد میں اشتہاری مجرم کی معاونت کرنے والے امتیاز سیال کو گرفتار کیا گیا۔چک 139 ایم ایل میں خالد محمود راجپوت 25 لیٹر دیسی شراب سمیت پکڑا گیا اور جمکو چوک کے قریب ثنا اللہ بلوچ کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔تمام مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں