لڑکی سے مبینہ زیادتی، ویڈیو، تصاویروائرل کردیں
16سالہ (ن بی بی)سے ملزم قدیر 3ماہ تک زیادتی کرتا رہا، مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوباش کی نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی،نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میلنگ،3ماہ تک زیادتی،انکارپر نازیباویڈیو،تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔بھائی متاثرہ ہمشیرہ کولیکرتھانہ جاپہنچا،میڈیکل کے بعد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا،اس بارے تفصیل کے مطابق موضع بھری ہوگ کے رہائشی محمد رمضان سہو کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے متن کے مطابق اس کی 16سالہ کنواری ہمشیرہ (ن بی بی) کوملزم موضع بھری ہوگ کے رہائشی محمد قدیرسہواوراس کے 2نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر بلیک میل کیا،ملزم نے مختلف اوقات میں نازیبا ویڈیوزبناکرمتاثرہ لڑکی کودباؤ میں رکھا اور3ماہ تک زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،ایف آئی آرمیں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کے انکار پرملزم نے نازیبا ویڈیو،تصویریں سوشل میڈیا پروائرل کر دیں، جس سے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت کاسامنا کرنا پڑا،پولیس نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزم محمدقدیر اور2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی۔