آتش بازی سے 13 سالہ لڑکا زخمی
میلسی (نمائندہ دنیا ) تھانہ کرم پور کی حدود اڈا ہری چند میں آتش بازی کے دوران 13 سالہ اکرام شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ منگنی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔۔۔
ہوا، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ زخمی بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ واقعے میں ملوث افراد پولیس کارروائی روکنے کے لیے دباؤ اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق، سخت پابندیوں کے باوجود آتش بازی کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں ،شہریوں نے مؤثر کارروائی اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔