کمرے سے 56 سالہ شخص کی لاش برآمد

 کمرے سے 56 سالہ  شخص کی لاش برآمد

لودھراں(سٹی رپورٹر)غوثیہ چوک کے قریب کمرے سے 56 سالہ شخص کی لاش برآمد۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز اطلاع ملی کہ ایک شخص کمرے کے اندر بند ہے ، دروازہ کھول رہا ہے۔۔

 اور نہ ہی کوئی جواب دے رہا ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ پنجاب پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر موجود شخص کو چیک کیا تو وہ فوت ہو چکا تھا۔ لواحقین نے سی پی آر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ متوفی کی شناخت56سالہ رمضان ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ۔لواحقین کے مطابق متوفی پہلے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھا، رات کو سونے کیلئے کمرے میں گیا اور دروازہ اندر سے لاک کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں