بجلی کی لٹکتی تاریں، زندگیاں خطرے میں

بجلی کی لٹکتی تاریں، زندگیاں خطرے میں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر بھر او رٹاؤنز میں بجلی کی بے ہنگم تاروں نے شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال میں میپکو کی مبینہ ملی بھگت کے باعث شہر سمیت نجی ٹاؤنز میں بجلی کی بے ہنگم تاروں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ، شاٹ سرکٹ روز کا معمول بن گیا۔ شہریوں میں یوسف، محمد عاطف، محمد اقبال، محمد جنید ودیگر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی تاریں جا بجا لٹک رہی ہیں،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں بے ہنگم انداز میں بجلی کی ترسیل جاری ہے۔،بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں