عرس میلہ نورشاہ تلائی آج سے شروع
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)حضرت بابا نورشاہ قلندر کی یاد میں ضلع کوٹ ادو کا تاریخی و ثقافتی میلہ نورشاہ تلائی آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔۔
جو 6 جنوری تک جاری رہے گا، میلے کے آغاز کے ساتھ ہی مزار کے احاطہ اور گرد و نواح میں میلہ کی رونقیں بحال ہو گئیں، منیاری، مٹھائی اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز سج گئے ہیں جبکہ عوامی تفریح کے لیے لکی ایرانی سرکس، دھوم سرکس، جھولے اور تھیٹرز بھی میلے کا حصہ ہیں، میلے میں اونٹوں کی کشتیاں، پہلوانوں کی دیسی کشتیوں کے دنگل، گھڑ دوڑ، نیزہ بازی، اونٹوں کا ناچ، لمبی کھیڈ، کبڈی اور وزن اٹھانے جیسے روایتی کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔