تعمیراتی اجازت نامے کو آن لائن کرنے کا عمل مکمل

تعمیراتی اجازت نامے کو آن لائن کرنے کا عمل مکمل

کوٹ ادو (نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو محمد عثمان عبداللہ نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے ۔۔۔

 کنسٹرکشن پورٹل کو ای بز سے منسلک کرنے سے ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر تعمیراتی اجازت ناموں کا پورا عمل آن لائن ممکن ہو گیا ہے ۔محمد عثمان عبداللہ نے کہا کہ مکمل شرائط کے ساتھ موصول ہونے والی درخواستوں پر 40 دن کے اندر تمام پراسس مکمل کیا جائے گا، جس سے کمرشل، رہائشی اور صنعتی تعمیرات کے اجازت نامے کے عمل میں غیر ضروری طوالت کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور غیر قانونی ہاوسنگ کالونیوں کو ریگولرائز کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ، تاکہ شہری ترقی اور منصوبہ بندی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں