اغوا کے مختلف واقعات، پولیس نے مقدمات درج کر لئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور دیگر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے۔۔
کارروائی شروع کر دی ہے ۔صدر جلالپور پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ اس کی بہو کو ملزم اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔ دریں اثنا، گلگشت پولیس کو شہریہ شہناز بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم سانول رات گئے گھر آیا اور اس کی بیٹی کو اغوا کر کے لے گیا۔اسی طرح، کینٹ پولیس کو محمد سجاد نے بتایا کہ اس کا بھتیجا حمزہ، جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔