متعدد منشیات فروش گرفتار،شراب برآمد

متعدد منشیات فروش گرفتار،شراب برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

 مختلف تھانوں کی کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر غیر قانونی منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چہلیک پولیس نے ملزم خالد سے 5 لٹر شراب ضبط کی، ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالستار سے 10 لٹر، اور ملزم عمر جاوید سے 20 لٹر شراب برآمد کی۔

 ممتاز آباد پولیس نے ملزم نعیم سے 80 گرام آئس بھی قبضے میں لی۔ مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان سے 1100 گرام ہیروئن، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم بلال سے 1010 گرام ہیروئن اور ملزم اللہ دتہ سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔سٹی جلالپور پولیس نے ملزم رفیق سے 10 لٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم مبین سے 15 لٹر اور ملزم شاہ زیب سے 25 لٹر شراب قبضے میں لی۔ ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم میر باز سے 1100 گرام ہیروئن، الپہ پولیس نے ملزم سے 1050 گرام آئس اور قادرپورراں پولیس نے ملزم محمد خان سے شراب برآمد کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں