بیوہ کا بیٹیوں کے حق وراثت کیلئے عدالت سے رجوع
گگو منڈی (نامہ نگار) بیوہ نے اپنی چار نابالغ بیٹیوں کی وراثتی جائیداد کا حق حاصل کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ مسماۃ فرزانہ کوثر بیوہ محمد اختر نے سول جج بورے والا محمد عمران کی عدالت میں۔۔
دائر دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا کہ مین بازار گگو منڈی میں واقع ایک دکان اس کی نابالغ بیٹیوں کی ملکیت ہے ، جو انہیں وراثت میں ملی ہے ۔درخواست کے مطابق محمد افضل اور محمد خالد بااثر افراد کی مدد سے نابالغ بچیوں کی اس جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، جس سے بچیوں کے قانونی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ عدالت نے مسماۃ فرزانہ کوثر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔