دہلی گیٹ کی پرانی سیوریج لائن کی بندش کامسئلہ حل

دہلی گیٹ کی پرانی سیوریج لائن کی بندش کامسئلہ حل

24 گھنٹے آپریشن کے بعد لائن بحال، شہریوں سے صفائی کی اپیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)دہلی گیٹ کے علاقے میں 18 انچ قطر کی پرانی اور بوسیدہ سیوریج لائن کی شدید بندش کے معاملے پر واسا کی ٹیموں نے ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے لائن بحال کر دی ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت کی ہدایت پر مسلسل اقدامات کے دوران 24گھنٹے ہیوی مشینری اور ورکنگ ٹیموں کے ذریعے سیوریج بحالی کا کام جاری رہا۔واسا کی رپورٹ کے مطابق یہ سیوریج لائن 1980 میں بچھائی گئی تھی اور اپنی مدت پوری کر چکی تھی۔ گزشتہ تین دن سے یہ شدید بندش کا شکار تھی۔ ایم ڈی واسا کی خصوصی ہدایت پر ڈی واٹرنگ پمپ بھی موقع پر پہنچایا گیا، جس کی مدد سے پانی کی نکاسی ممکن ہوئی اور بحالی کے کام میں تیزی آئی۔ دہلی گیٹ کی یہ بوسیدہ لائن پہلے بھی چار مرتبہ کراؤن فیلیر کا شکار ہو چکی ہے ۔واسا انتظامیہ کے مطابق والڈ سٹی ایریا کی نالیوں میں فلوٹنگ میٹریل اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے سیوریج لائن بند ہوئی تھی۔ بحالی کے دوران بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ نکالا گیا۔ ایم ڈی فیصل شوکت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نالوں اور سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ ہرگز نہ پھینکیں تاکہ نظام درست طریقے سے کام کرتا رہے ۔مزید بتایا گیا کہ مستقل حل کے لئے پرانی سیوریج لائن کی تبدیلی کے اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں