2025میں 13خدمت مراکز قائم کئے ، پولیس رپورٹ

2025میں 13خدمت مراکز قائم کئے ، پولیس رپورٹ

ڈکیتی،رابری میں 54، گاڑی ، موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 42فیصدکمی

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی ہدایت پر سال 2025 کے دوران ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں اضلاع میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور جرائم کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ترجمان ریجنل پولیس کے مطابق ڈویژن بھر میں 13نئے خدمت مراکز قائم کئے گئے ، جہاں ساڑھے چار لاکھ سے زائد شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کی گئیں۔ تحفظ مراکز میں خواتین اور بچوں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد کو فوری اور مؤثر سہولیات دی گئیں۔جرائم کی روک تھام میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ڈکیتی اور رابری کے واقعات میں 54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل سنیچنگ میں42 فیصد کمی ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں