کرم پور:پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی،145 کلو منشیات برآمد

 کرم پور:پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی،145 کلو منشیات برآمد

زخمی ملزم محسن اور علی جھنگ کے رہائشی، فرار ملزموں کی تلاش جاری

وہاڑی،میلسی ،کرم پور (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ کرم پور کی حدود میں پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی، 3 من 25 کلو منشیات برآمد ۔ تفصیل کے مطابق کرم پور سہو پل ناکا بندی کے دوران مشکوک منی مزدا کو روک کرسرچنگ کی جا رہی تھی کہ پیچھے سے نامعلوم گاڑی سے 3 نا معلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران 2 نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔ باقی ملزم اپنے زخمی ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ زخمی ملزموں کی شناخت محسن ولد امیر بخش اور علی ولد ارشد سکنائے جھنگ سے ہوئی ہے ۔مزدا سے 145 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے منی مزدا اور منشیات کو قبضہ پولیس میں لے لیا اور ملزموں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ زخمی ملزموں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں