موٹرسائیکل الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی،ایک جاں بحق، دو زخمی
کامران موقع پر چل بسا،زخمی 7 سالہ رستم اور 28 سالہ ظفر اقبال ہسپتال منتقل
لودھراں(سٹی رپورٹر)بچے کو بچاتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔ ایک جاں بحق، دو زخمی ۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز پرانا حویلی نصیر خاں روڈ مرلہ چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل جس پر دو افراد سوار تھے ، اچانک سڑک پر آنے والے بچے سے بچنے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الیکٹرک پول سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ کامران جوکہ دھنوٹ کا رہائشی تھا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 سالہ رستم اور 28 سالہ ظفر اقبال شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا۔