خان گڑھ میں نکاسی آب کا نظام مکمل ناکارہ،گندا پانی جمع

خان گڑھ میں نکاسی آب کا نظام مکمل ناکارہ،گندا پانی جمع

بستی مہدی شاہ اور آتی کلاں میں کھلے نالے خطرے کا باعث، نوٹس کی اپیل

خان گڑھ (نامہ نگار) خان گڑھ کے علاقے بستی مہدی شاہ اور آتی کلاں گورنمنٹ ہائی سکول والی گلی میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے ۔ پچھلی حکومت کے دور میں بنائے گئے کھلے نالے تاحال بغیر ڈھکن اور ادھورے چھوڑ دئیے گئے ،علاقہ مستقل خطرے کی زد میں آ چکا ہے ۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بچے ، بزرگ اور راہگیر ان نالوں میں گرنے سے بال بال بچتے ہیں اور متعدد شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ گلیوں میں جمع شدہ گندا پانی، کیچڑ اور تعفن نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے اور یہاں تک کہ جنازوں کو لے جانا بھی ایک کٹھن مرحلہ بن چکا ہے ۔مکینوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کے دنوں میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے سیاستدان کامیابی کے بعد عوام کو یکسر فراموش کر دیتے ہیں۔ متعدد بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ محکمے اور نمائندے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔عوام نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری نوٹس لینے اپیل کی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہو اتو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں