زیادتی کے واقعات، متعدد ملزموں کیخلاف مقدمات درج

زیادتی کے واقعات، متعدد ملزموں کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

۔صدر پولیس کو کوثر مائی نے اطلاع دی کہ ملزم اسلم نے زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران سٹی جلالپور پولیس کو کشمیرا بی بی نے بتایا کہ ملزم پیو، نواز، زوار حسین اور دیگر افراد نے اسے راستے میں روک کر اغوا اور زیادتی کی کوشش کی۔ لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں