بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے چھ ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔
جلیل آباد پولیس کو محمد عادل نے اطلاع دی کہ ملزم طلحہ عمران نے 10 لاکھ روپے کے عوض بوگس چیک دیا۔ اسی دوران سٹی جلالپور پولیس کو معظم علی نے بتایا کہ ملزم رمضان نے جعلی چیک پیش کیا۔بستی ملوک پولیس کو ارسلان نے آگاہ کیا کہ ملزم ریاض اور مشتاق نے لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود زمین دینے سے انکار کیا، جبکہ بی زیڈ پولیس کو علی عمران نے بتایا کہ ملزم زین وغیرہ نے دھوکہ دہی سے دیگیں منگوا کر امانت میں خیانت کی۔