خاوند اور ساس کا خاتون پر تشدد،بال کاٹ دئیے
مکوں اورتھپڑوں کی بارش، اہل محلہ نے جان بخشی کرائی، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خاوند اور ساس کا خاتون پر تشدد،بال کاٹ دئیے ،مکوں اورتھپڑوں کی بارش، اہل محلہ نے جان بخشی کرائی، مقدمہ درج ۔ فاروق آباد سرور شہید کی رہائشی رخسانہ گل نے تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ درخواست کے مطابق اراضی تنازع پر اس کے خاوند فخر خلیل اور ساس ممتاز بی بی نے مل کر اس پر تشدد کیا، فخر خلیل نے مکے اور تھپڑ مار مارے ،ممتاز بی بی نے قینچی سے اس کے سر کے بال کاٹ دئیے ۔شور سن کر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر جان بخشی کرائی۔رخسانہ گل نے بیان دیا کہ خاوند اور ساس اسے جائیداد میں حصہ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے اور اسی رنجش پر آئے روز لڑائی جھگڑا معمول بن گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدِ باب ممکن بنایا جا سکے ۔