کار اورٹرک میں تصادم، 1 شخص جاں بحق،چار زخمی
پچاس سالہ امان اللہ موقع پر دم توڑ گیا، لاش اور زخمی افراد ہسپتال منتقل
خانیوال،جودھ پور،چوپڑ ہٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور مین جھنگ روڈ پر پیش آیا، 50 سالہ امان اللہ موقع پر دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اورزخمی ہونیوالوں اسد اللہ، صاحب خان، غلام اکبر اور غلام مصطفیٰ ساکنان خیر پور سندھ کو تحصیل ہسپتال کبیروالا منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملنے والی 39 لاکھ 50 ہزار کی رقم زخمی بیوپاری کے حوالے کر دی۔