لوڈ سے زائد بجلی نوٹسز کے اجرا پر کارروائی ہوگی، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے جنوبی پنجاب میں منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے قواعد کے مطابق نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔۔
انہوں نے ہدایت کی کہ میٹر ریڈنگ سٹاف ہر صارف کا اصل کنیکٹڈ لوڈ درست طور پر ریکارڈ کرے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کر کے لوڈ کی ریگولرائزیشن یا توسیع کو یقینی بنایا جائے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اجلاس میں کہا کہ میوٹ میٹرز کی فوری نشاندہی کی جائے اور ایس او پیز کے مطابق تمام میٹرز فعال کئے جائیں۔