پنجاب میں انٹرمیڈیٹ 2026 امتحانات کی تاریخ جاری
امتحانات 5 مئی سے شروع، طلبہ بروقت داخلہ فارم جمع کرائیں ،بورڈ حکام
ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (FA، FSC، ICS اور ICom) کے سالانہ امتحانات 2026 کے آغاز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تعلیمی حکام کے مطابق صوبے بھر میں یہ امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے ، جن میں تمام سرکاری و نجی اداروں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے ۔بورڈ حکام نے بتایا کہ امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے ۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق فارم جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد فارم جمع کرنے والے امیدواروں سے بورڈ قواعد کے مطابق لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔تعلیمی بورڈز کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات طلبہ کے تعلیمی مستقبل میں ایک اہم مرحلہ ہیں، کیونکہ یہی نتائج اعلیٰ تعلیم میں داخلے کی بنیاد بنتے ہیں۔ امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لئے انتظامات وقت سے پہلے مکمل کئے جا رہے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ بروقت داخلہ فارم جمع ہونے کی صورت میں امتحانی مراکز، نگران عملہ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں آسانی ہوگی۔، جس سے امتحانات پرامن اور منظم انداز میں ممکن ہوں گے ۔ تمام بورڈز آئندہ چند ہفتوں میں تفصیلی ڈیٹ شیٹس بھی جاری کریں گے ۔ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے جنوبی پنجاب میں منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے قواعد کے مطابق نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میٹر ریڈنگ سٹاف ہر صارف کا اصل کنیکٹڈ لوڈ درست طور پر ریکارڈ کرے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کر کے لوڈ کی ریگولرائزیشن یا توسیع کو یقینی بنایا جائے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اجلاس میں کہا کہ میوٹ میٹرز کی فوری نشاندہی کی جائے اور ایس او پیز کے مطابق تمام میٹرز فعال کئے جائیں۔