سیاسی رہنما عماد احمد چودھری کی والدہ سپرد خاک،دعائے مغفرت
وہاڑی(خبرنگار )سابق ممبر ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی وہاڑی ،جنرل سیکرٹری کئیر ویلفیئر سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنما عماد احمد چودھری کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ کے بعدآبائی گاؤں چک نمبر 35 ڈبلیو بی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا ء کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سابق ایم پی اے خالد محمود چوہان، سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ ، عبدالجبار چوہان، کامران حفیط، میاں طاہر، طارق شہزاد ورک، چودھری یونس، بلال ربانی کاشف عزیز، جمال سرور، رانا شعیب اصغر ،میاں رضوان ،رانا سجاد، نعیم چھٹہ، سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔