نشئی شوہر کا بیوی پر تشدد، نقدی لے کر فرار

 نشئی شوہر کا بیوی  پر تشدد، نقدی لے کر فرار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع ٹھٹھی حمزہ سنانواں کے رہائشی محمد بلال مشوری کی درخواست پر تھانہ صدر میں محمد ریاض اتراء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نشہ کرنے کا عادی ہے اور ۔۔

اپنے بیوی صائمہ بی بی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا، گھریلو اخراجات ادا نہیں کرتا اور گھر کا سامان فروخت کر دیتا۔واقعہ کے روز مدعی کے پہنچنے پر ملزم نے بیوی کو مارا پیٹا، صحن حویلی میں گھسیٹا اور 3 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں