مظفرگڑھ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

مظفرگڑھ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، سیاسی، سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں کی بھرپور شرکت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ڈی پی اوغضنفر علی شاہ،لیگی ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، سابق وزیرِ مملکت ارشاد احمد سیال ودیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او نے مثبت، تعمیری اور ذمہ دار صحافت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جمہوری معاشرے میں آزاد اور باوقار صحافت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور مظفرگڑھ پریس کلب صحافتی اقدار کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے ۔تقریب میں اے بی مجاہد نے صدر، ماجد رحیم خانزادہ نے جنرل سیکرٹری جبکہ سینیئر نائب صدور، نائب صدور، فنانس سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات اور مجلسِ عاملہ کے دیگر ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں