ایس ڈی او واپڈا وسندیوالی کی ایم این اے افتخار احمد سے ملاقات

ایس ڈی او واپڈا وسندیوالی کی ایم این اے افتخار احمد سے ملاقات

نئی سب ڈویژن سے صارفین کے مسائل حل ہوں گے ،رہنما پیپلز پارٹی کی گفتگو

مونڈکا، وسندیوالی (نامہ نگار)حلقہ کے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان سرگرم ہیں۔ حال ہی میں پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واپڈا سب ڈویژن وسندیوالی قائم ہوئی ہے جس کے قیام کے بعد عوام کو دور دراز کے سفر کی اذیت سے نجات ملے گی۔ ایم این اے نے سب ڈویژن ایس ڈی او ملک اللہ بچایا سے ملاقات کی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی۔ایم این اے نوابزادہ افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرڈ سٹیشن شاہ جمال کے فعال ہونے سے ٹرپنگ اور وولٹیج کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ مزید دو سب ڈویژنز کے قیام سے اچانک بجلی کی خرابی جیسے مسائل فوری حل ہوں گے اور پٹرولنگ کے لیے درکار فاصلے سینکڑوں کلومیٹر سے کم ہو کر چند کلومیٹر رہ جائیں گے ۔حلقہ کے مختلف سب ڈویژن، جن میں روہیلانوالی، وسندیوالی، شاہ جمال اور خانگڑھ شامل ہیں، کا ساٹھ سال پرانا بجلی کا تنصیبی نظام اب دو ارب روپے کی خطیر فنڈنگ کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔ ایس ڈی او ملک اللہ بچایا نے کہا کہ ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور کسی سفارش کے بغیر بھی عوامی مسائل حل کیے جائیں گے ۔نئی سب ڈویژن کی فعالیت اور گرڈ سٹیشن کے فعال ہونے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو روزمرہ کے مسائل کے فوری حل کی سہولت میسر ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں