مظفر حسین بخاری پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل
رنگ پور (نمائندہ دنیا)مخدوم سید مظفر حسین بخاری نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔
،شمولیت کا اعلان گورنر ہاؤس لاہور میں کیا گیا، جہاں انہیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خصوصی دعوت پر خوش آمدید کہا گیا۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور جنوب پنجاب کے معروف سیاسی شخصیت مخدوم سید مظفر حسین شاہ بخاری جو مظفرگڑھ کی اہم شخصیات اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔مخدوم مظفر حسین شاہ بخاری جو سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر نورنگ جہانیاں سرکار بھی ہیں،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر بھرپور کردار ادا کریں گے ۔