غلہ منڈی میں مزدور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

غلہ منڈی میں مزدور دل کا  دورہ پڑنے سے جاں بحق

بورے والا(سٹی رپورٹر )غلہ منڈی میں گاؤں 327 ای بی کا رہائشی حنیف بھٹی نامی مزدور کام کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔۔۔۔

 غلہ منڈی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔مقامی مزدوروں،آڑھتیوں اور اہل خانہ نے واقعے پر شدید رنج و الم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں