لودھراں‘انسداد پولیو مہم‘3لاکھ 85ہزار27بچوں کا ہدف

لودھراں‘انسداد پولیو مہم‘3لاکھ 85ہزار27بچوں کا ہدف

کم عمر بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائیگی،محمد اشرف

لودھراں(سٹی رپورٹر)ضلع لودھراں میں 2تا5فروری قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمرکے 3لاکھ 85ہزار27بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت پولیو وڈینگی مہمات بارے اہم اجلاس کمیٹی روم میں ہوا جس میں اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی،اے سیز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید،ڈاکٹر ریاض حسین و دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانا قومی فریضہ ہے ،انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجائے ،محکمہ ہیلتھ والائید ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ضلع بھر میں الرٹ ہیں، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مائیکرو پلان پر مکمل عمل کیا جائے گا، مہم کے دوران 14سال سے کم عمر بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے گی،والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں