ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 لاہور میں ہوگی

ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن  شپ 2026 لاہور میں ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 پاکستان کے شہر لاہور میں 10 سے 15 مئی تک منعقد ہوگی۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں ایشیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے جو روایتی کھیل ماس ریسلنگ میں اپنی مہارت، طاقت اور۔۔

 صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے ۔پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور ایشین ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نواب فرقان خان نے کہا کہ لاہور میں چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ ایونٹ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح پر اپنی محنت اور مہارت منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ قومی ٹرائلز کی تیاری ابھی سے شروع کریں تاکہ وہ پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کر سکیں۔پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق ٹیم پاکستان کے ٹرائلز مارچ 2026 کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں